ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

انصاف ٹائیگرز فورس تحریک انصاف کیخلاف میدان میں آ گئی

سوات میں تحریک انصاف کے بانی کارکنوں پر مشتمل انصاف ٹائیگرز فورس نے اپنے ہی ممبران اسمبلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا، سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی پرلگائے گئے کرپشن کے سنگین الزامات کی وضاحت کرنے کے لیے ٹائیگرز کی طرف سے دس دنوں کا الٹی میٹم دیدیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وژن کابھرپور دفاع کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے انصاف ٹائیگرز فورس کا ایک غیر معمولی اجلاس زیرصدارت تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی منعقد ہواجس میں انصاف ٹائیگرز نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر افسوس کااظہارکیاگیاکہ باربارمطالبے کے باوجود تحریک انصاف کے منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی۔

فضل ربی بھائی ارشدحسین، ضیاء الحق، سمیع اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات سے منتخب بعض ممبران اسمبلی کی حرکات وسکنات کی وجہ سے تحریک انصاف اورعمران خان کے ویژن بدنام کیاجارہاہے۔