وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے جہاں ولی عہد سلمان بن حما بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے اور انہیں بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ شاہ حمد آرڈر آف رئیسانس سے بھی نوازا جائے گا۔
دورہ بحرین کے دوران اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ اعلیٰ حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم کے حلف اٹھانے کے بعد یہ ان کا بحرین کا پہلا دورہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔