تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو
تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن ارکان کا معاملہ۔مزید10روز کی مہلت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے تعیناتی کا معاملہ حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو مزید 10 روز کا وقت دیدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے تعیناتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ ہمیں مزید دس دن کا وقت دیا جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے یہ معاملہ پارلیمنٹ نے ہی حل کرنا ہے، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف آگے آکرمعاملہ حل کرائیں،الیکشن کمیشن اہم ادارہ ہے جس میں ایسا شخص لگایا جاتا ہے جس پرعوام کا اعتبارہو،کیا آپ کو ایک بھی ایسا آدمی نہیں مل رہا؟، شاید پارلیمنٹ انتہائی موزوں شخص ڈھونڈ رہی ہے اس لئے وقت لگ رہا ہے۔

عدالت نے اسپیکراسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو معاملہ حل کرنے کے لیے مزید 10 روز کا وقت دیتے ہوئے سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔