یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

مشرف کو بڑا زعم تھا اپنی طاقت کا۔احسن اقبال

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پر مسلم لیگ نواز کا ردعمل بھی آگیاہے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ ہے،یہ آئین اور قانون کی بالادستی کا فیصلہ ہے،یہ عوام کی بالادستی کا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو پورا موقع دیا گیا کہ وہ اپنی صفائی پیش کریں لیکن مشرف کوبڑا زعم تھا اپنی طاقت کا، وہ عدالتوں کا سامنا کرنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کینسر سے لڑتی بیمار بیوی کو چھوڑ کر واپس آئے۔یہی فرق ہے منتخب اور غیر منتخب حکمران کا۔منتخب قیادت ہی جراتمندی کامظاہرہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مستقبل میں پاکستا ن کیلیے خوشگواراورخوش آئندثابت ہوگا۔امید ہے آئندہ آئین شکنی کا کوئی واقعہ نہیں ہوگا،اورکوئی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑنہیں کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاان کے وکلا کے پاس اپیل کا حق ہوگا ان کا آئندہ لائحہ عمل سامنے آنے کے بعد ہی وہ فیصلہ کریں گے کہ کیا لائحہ عمل اختیارکیاجائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب پاکستان میں آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑاورآئین شکنی کا معاملہ ختم ہوجانا چاہیے۔