سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے کہاہے کہ سنگین غداری کا کیس غلط ہے،پرویزمشرف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگین غداری کا کیس غلط ہے،پرویزمشرف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
وکیل اختر شاہ نے کہا ہے کہ مشرف نے 3نومبر2007کو آئین توڑکرایمرجنسی نافذ کی تھی،انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف پاکستان،قانو ن اورعدالتوں کی عزت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سابق صدرپرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی،تین رکنی بنچ نے 2 ایک کی اکثریت سے سزائے موت کا فیصلہ سنایاجبکہ ایک جج نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویزمشرف نے 12 اکتوبر1999 میں مارشل لا لگایا تھا اور 3نومبر 2007کو آئین توڑ کر ایمرجنسی نافذ کی تھی۔