سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پرپیپلز پارٹی کا ردعمل بھی آگیا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی والدہ کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے بلاول نے کیپشن لکھا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے،جئے بھٹو‘۔تصویر میں محترمہ بے نظیر بھٹو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے عدالتی فیصلے پرکہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔
یپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے خصوصی عدالت کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ شخص نہیں،رویے کےخلاف ہے،اس فیصلے کو کسی ادارے کےخلاف نہیں لیناچاہیے،اس فیصلے کے نتیجے میں آئین کی عملداری بڑھے گی۔
انہوں نے کہاکہ آمریت کے دورمیں کابینہ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،پرویزمشرف کا ٹرائل 5سال سے چل رہاتھا،عدالت نے پرویزمشرف کو بار بار موقع دیا،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ عدالت نے پرویزمشرف کو وقت دیا،پہلی بارعدالت نے آمرکےخلاف فیصلہ سنایا،پاکستان میں سزاوَں پر عملدرآمد ہوناچاہیے تاکہ آئینی حکومتیں قائم رہیں۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ طاقت کے زورپراداروں پراثراندازہوناقابل قبول نہیں،سنگین غداری کیس کافیصلہ پاکستان کی بہتری کافیصلہ ہے.
انہوں نے کہاکہ جوڈیشل ایکٹوازم نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا،ایمرجنسی نافذ کرنے کافیصلہ پرویز مشرف کا اپنا تھا،سپریم کورٹ نے ایمرجنسی نافذکرنے سے متعلق فیصلہ آئین شکنی کے مترادف قراردیا،سنگین غداری کیس کے فیصلے میں سمت کاتعین کیاگیاہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پاکستان میں کسی فوجی آمر کوپہلی بار عدالت نے سزا سنائی ، فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق فوجی آمراورصدر پرویز مشرف کو عدالت نے سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔