پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پراسٹاک مارکیٹ گرگئی۔100انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کی وجہ سے پاکستانیوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، اس وقت 100انڈیکس 42,056.14سے گرکر41,504.15پرٹریڈ کررہا ہے۔رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا رجحان انتہائی مثبت دیکھا گیا تھا۔
آج دن کے آغازپرانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاجبکہ اسٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلیے بڑی خوشخبری آئی تھی اوراسٹا ک ایکسچینج 42 ہزارکی نفسیاتی حد عبورکرگئی تاہم سابق صدرمشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی ہوگئی۔
آج دن کے آغا زپرانٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 155.03 روپے پر ٹریڈ کرتارہا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میںکاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار644 پوائنٹس کی سطح پرتھا تاہم کچھ ہی دیرکے بعد اس میں اچانک اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگیا اور42 ہزار56 پوائنٹس پہنچ گیاتاہم یہ اضافہ مسلسل جاری نہ رہ سکا۔