ملازمین کو عطیات جمع کرنے کی اجازت دینے والے رہنمائوں کو نوازا گیا- رپورٹ۔فائل فوٹو
 ملازمین کو عطیات جمع کرنے کی اجازت دینے والے رہنمائوں کو نوازا گیا- رپورٹ۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان سعودی دبائو کے سامنے سرنگوں

وزیراعظم عمران خان سعودی دبائو کے آگے جھک گئے اور اپنا دورہ ملائیشیا منسوخ کردیا۔انہوں نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون پربتا دیا ہے کہ وہ کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ مختصر کرکے فوری طورپر وطن واپس پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے کے حوالے صلاح و مشورہ کریں گے اس کے بعد حکومتی ردعمل متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم سعودی عرب کی جانب سے تحفظات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کوشرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیاہے اورانہیں سعودی حکومت کے تحفظات سے بھی آگاہ کیاہے۔

اگرچہ ترکی اور ملائیشیا نے مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی حمایت کی تھی تاہم پاکستان نے سعودی حکومت کے تحفظات کے پیش نظر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

کوالالمپورمیں ملائیشیا کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں ترکی، ایران، قطر،انڈونیشیاسمیت متعدد ممالک شریک ہورہے ہیں۔