لاپتہ وزیراعلیٰ کسی کو نظرآئے تو برائے کرم بہارکو لوٹا دیں۔فوٹو سوشل میڈیا
لاپتہ وزیراعلیٰ کسی کو نظرآئے تو برائے کرم بہارکو لوٹا دیں۔فوٹو سوشل میڈیا

‘گونگا، بہرا، اندھا وزیر اعلیٰ کون

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے بھارت میں مظاہرے جاری ہیں۔بی جے پی اوراس کی اتحادی پارٹیوں کی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں۔

شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کرنے والی بی جے پی کی اتحادی پارٹی جنتا دل یو کو بہار میں لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا،شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ جنتا دل یو کے اندر ہی کئی ایسے بڑے لیڈرز ہیں جو شہریت قانون کی مخالفت میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

اب وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف آوازیں سڑکوں پر مزید زور و شور سے سنائی دینے لگی ہیں۔ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں ان کے خلاف کئی ایسے پوسٹر لگے ہوئے نظرآ رہے ہیں جن میں انھیں ‘لاپتہ’ بتایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پرنتیش کمارکے خلاف سڑکوں پر لگے پوسٹر کی کئی تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں سے ایک میں لکھا ہے ”سی اے بی-این آر سی پر خاموش، گونگا، بہرا اور اندھا وزیراعلیٰ، لاپتہ لاپتہ لاپتہ۔ کسی کو نظرآئے تو برائے کرم بہارکو لوٹا دیں۔”

ایک اور پوسٹر میں لکھا ہے ”سی اے بی-این آر سی پر خاموش۔ دھیان سے دیکھیے اس چہرے کو، کئی دنوں سے نہ دکھائی دیا نہ سنائی دیا۔ ڈھونڈنے والے کا بہار ہمیشہ شکرگزار رہے گا۔” ایک پوسٹر میں تو یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ”سی اے بی-این آر سی پر خاموش، غائب وزیراعلیٰ جو پانچ سال میں صرف ایک دن حلف برداری تقریب میں نظرآتا ہے۔”