پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فائل فوٹو

مشرف سزائے موت۔جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس،اہم فیصلے متوقع

سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے کے بعد جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں خصوصی کانفرنس جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس طلب کرلی گئی ہے جس میں سنیئر فوجی قیادت کی موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت جاری ہے جب کہ کانفرنس میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر جی ایچ کیو میں ایک اہم کانفرنس طلب کرلی گئی ہے جس میں سینئر فوجی قیادت شامل ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ فوجی حکام موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

ارشد شریف نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے اس کانفرنس میں مشرف کے فیصلے کے حوالے سے کچھ تحفظات ظاہر کیے جائیں۔

انہوں نے کہا ممکن ہے یہ بات زیر بحث آئے کہ کہیں مشرف کی سزا کو ادارے کیخلاف تو استعمال نہیں کیاجارہا۔انہوں نے کہا ممکن ہے اس بات پر بھی بات کی جائے کہ صرف مشرف کو ہی ٹارگٹ کیوں کیاگیاہے باقی سہولت کاروں کا شامل کیوں نہیں کیاگیا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے چھ سال سے جاری سنگین غداری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اورآپریشنل امور پر تبادلہ خيال کیا گیا،اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

کورکمانڈرزکانفرنس کے اگلے روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والی بات چیت، ملکی سلامتی صورتحال، کشمیراوردیگراہم معاملات پر بریفنگ دینا تھی تاہم پریس کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔