ملک بھر کے وکلا نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آئین شکنی کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق فوجی صدر کو سزائے موت کے حکم پر ملک بھر کے وکلا نے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اورایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی، راولپنڈی بار میں وکلا نے پرویز مشرف کے خلاف نعرہ بازی کی اورعدلیہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔
سیکرٹری بار شہزاد میر نے کہا کہ وکلاء کی بار میں نعرہ بازی سے آئین اور قانون کی بالادستی ثابت ہوگئی ہے، وکلاء عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ادھرپشاور میں وکلا نے مٹھیاں تقسیم کیں اور عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ پشاور بار میں وکلا نے جمع ہو کرعدالتی فیصلے پر خوشیاں منائیں۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کوسزائے موت سنائی ہے۔