وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ میرے والد صاحب نہ تو اسٹوڈنٹ ویزہ پر گئے نہ ہی گرفتار ہوئے ہیں۔
مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے والد سعید اللّٰہ پیر کے آسٹریلیا ایئر پورٹ پر حکام کی جانب سے روکے جانے کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے اپنے ایئرپورٹس پر کپڑ ے اترتے ہیں وہ دوسروں کی عزتیں اچھال کے اپنی تشفی کا سامان کرنے سے باز آئیں تو بہتر ہوگا۔
مراد سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان میں رتی برابر شرم ہو تو یہ سوچ کے ڈوب مریں کہ میرے اوپر نہ کرپشن کا الزام ہے نہ ہی ان کے پاس میرے والد پر اُٹھائے گئے سوالوں کے جواب ہیں۔
جن کے اپنے ایرپورٹوں پر کپڑ ے اترتے ہیں وہ دوسروں کی عزتیں اچھال کے اپنی تشفی کا سامان کرنے سے باز آئیں تو بہتر ہوگا۔
نہ تو میرے والد صاحب اسٹوڈنٹ ویزہ پر گئے نہ ہی گرفتار ہوئے۔— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 17, 2019
انہوں نے اپنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بہو بیٹیوں کےناموں پر جائیدادیں نکل آئیں تو چادر اور چار دیواری کا واویلا مچا دیتے ہیں اور دوسروں کی عزتوں پہ انگلی اٹھاتے ہوئے اپنی نام نہاد اقدار کا انہیں کوئی لحاظ نہیں۔
ان میں رتی برابر شرم ہو تو یہ سوچ کےڈوب مریں کہ میرےاوپرنہ کرپشن کاالزام نہ انکےپاس میرےان پہ اٹھائے سوالوں کا جواب
اپنی بہو بیٹی کےناموں پہ جائیدادیں نکلآئیں توچادراورچاردیواری کاواویلا،اوردوسروں کی عزتوں پہ انگلی اٹھاتےہوئےاپنی نام نہاداقدارکاکوئ لحاظ نہیں۔
تف ہےانکی سیاستوں پہ— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 17, 2019
مراد سعید نے اپنے پیغام کے آخرمیں لکھا کہ ’تف ہےان کی سیاستوں پر۔‘
واضح رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعید اللہ پیر پاکستان سے میلبرن آسٹریلیاپہنچے تھے جہاں انہیں ایئر پورٹ حکام نے روک لیا تھا اور وہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کومطمئن نہیں کرسکے تھے جس کے باعث میلبرن پولیس امیگریشن نے انہیں اپنی تحویل میں لیا تھا۔