کور کمانڈرز نے عالمی علاقائی اور ملکی سیکیورٹی  صورتحال کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
کور کمانڈرز نے عالمی علاقائی اور ملکی سیکیورٹی  صورتحال کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

پرویز مشرف کو سزائے موت پر پاک فوج کا پارہ چڑھ گیا

سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر پاک فوج کا سخت رد عمل بھی سامنے آگیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے کہاہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پرافواج پاکستان میں شدید غم وغصہ اوراضطراب پایا جاتاہے،پرویز مشرف ملک کے صدر،آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ انہوں نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ہے ،پاکستان کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں،وہ کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس سے متعلق خصوصی کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ،کیس کو عجلت میں نمٹا یا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا،عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پرکی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج توقع کرتی ہے کہ مشرف کو آئین کے تحت انصاف دیا جائے گا۔