مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا گیا،وزیرقانون فروغ نسیم اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں مریم نوازکے نمائندے عطاتارڑکو بھی طلب کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس آج طلب کیاگیا ہے،وزیرقانون فروغ نسیم اجلاس کی صدارت کریں گے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاداکبر بھی شریک ہوں گے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں مریم نوازکے نمائندے عطاتارڑ کو بھی طلب کیاگیا ہے،اجلاس میں مریم نوازکانام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق نیب کی رائے بھی لی جائے گی۔