پشاور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاورہائیکورٹ کے قریب بم دھماکے میں ملوث مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرداکرام اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم 12 دسمبر کوچمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا،ملزم چمن کے راستے پشاورپہنچا، مرکزی ملزم نے حاجی کیمپ اڈا کے قریب ہوٹل میں قیام کیا ۔
سی ٹی ڈی نے مزید کہا ہے کہ ملزم نے کالعدم تنظیم کی ایماپردھماکاکیا،ملزم نے انکشاف کیاہے کہ بھاری رقم کے عوض دھماکاکیا،سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ "را”اور”این ڈی ایس”کی ملی بھگت سے دھماکاکیاگیا،16 دسمبرکاانتخاب جان بوجھ کرکیاگیا۔
واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔