مادر وطن کے دفاع کیلیے مکمل طور پرتیارہیں۔فائل فوٹو
مادر وطن کے دفاع کیلیے مکمل طور پرتیارہیں۔فائل فوٹو

کسی قیمت پرملکی حالات خراب نہیں ہونےدیں گے۔آرمی چیف

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

آرمی کمانڈوز سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، قیام پاکستان سے لے کراب تک کمانڈو افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔