ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو

بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کابیان اشتعال انگیز ہے، بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیزبیانات کامقصداندرونی خلفشارسے توجہ ہٹاناہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طورپرتیارہیں،پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دےگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر بھارتی آرمی چیف کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت متنازعہ بل سے توجہ ہٹانے کیلیے ایل او سی پرکارروائیوں کی تیاری کررہا ہے،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیا کہ مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی،بھارتی آرمی چیف کا بیان پورے بھارت میں ہونے والے احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔