لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔فائل فوٹو

پرویز مشرف سزائے موت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا

خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین کیس میں سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ،خصوصی عدالت نے منگل کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو موت کی سزا دینے کا مختصر حکم سنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کے خلاف آئین میں غیرقانونی ترامیم، بطور آرمی چیف آئین معطل کرنے اورغیرآئینی پی سی او جاری کرکے آئین شکنی کرنے کا جرم بھی ثابت ہوا ہے،عدالتی فیصلے کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آرٹیکل 6 کے تحت مجرم قرار پائے۔

پرویز مشرف کیخلاف سزائے موت کیس کا تفصیلی فیصلہ167 صفحات سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس کی کاپیاں مقدمے کی پارٹیوں کو دی جائیں گی۔