پرویز مشرف کی سزائےموت پر رحم کی اپیل صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
رحم کی اپیل ایڈووکیٹ شاہ جہان خان نے ارسال کی جس میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر کو غیرقانونی طریقے سے سزا دی اورانہیں شفاف کا ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔
اپیل میں لکھا ہے کہ پرویز مشرف اس وقت علیل ہیں، اس دوران اگرسزا پرعمل درآمد ہوا تو یہ بدنما داغ ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ پرویز مشرف کو قائد اعظم ثانی بھی کہا جاتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر کے پاس اختیار ہے کہ عدالت کیجانب سے سزا کو معطل کر سکتے ہیں۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کی ملک و قوم کی خدمات کے عوض عدالتی سزاپرعمل درآمد روکا جائے۔رحم کی اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے سزا پرعمل درآمد روکا جائے۔
خیال رہے کہ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو
ہرالزام پرعلیحدہ علیحدہ سزائے موت کا حکم دیا ہے۔