ترجمان پاک فوج کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کے حوالے سے پاک فوج کا موقف پیش کریں گے۔

               
December 19, 2019 · اہم خبریں, قومی
جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کے حوالے سے پاک فوج کا موقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے سنگین غداری کیس میں فیصلے پر پہلے ہی شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔