وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سنگین غداری کیس کا فیصلہ لکھنے والے جج کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے تفصیلی فیصلے کا وہ حصہ شیئر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر سزا پر عملدرآمد سے پہلے پرویز مشرف کی موت واقع ہوجائے توانہیں گھسیٹ کر ڈی چوک لایا جائے اوران کی لاش کو3 روز تک لٹکایا جائے۔
فواد چوہدری نے فیصلے کے اس حصے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اورعلم پرسنجیدہ سوالات ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں، نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ رِیت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔