صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،8 رکنی کونسل کے صوبائی وزرائے اعلیٰ ارکان جبکہ وزیراعظم چئیرمین ہوں گے۔
صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چئیرمین وزیراعظم ہوں گے، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے ارکان میں شامل ہیں, مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کی رکنیت ختم کردی گئی۔
نوٹفکیشن کے مطابق وزیر پاور ڈویژن کو سی سی آئی کا رکن بنا دیا گیا جبکہ وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیر منصوبہ بندی بھی ارکان میں شامل ہیں۔