انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سامنے آ گئے

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پی آئی سی حملے کے بعد سے مفرور ہیں جبکہ پولیس نے ان کی گرفتاری کیلیے گھرپرچھاپے بھی مارے تاہم آج 10 روز کے بعد وہ منظرعام پرآئے ہیں اور انہوں نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ۔

عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

حسان نیازی کا کہناتھا کہ میرا پی آئی سی حملے سے کوئی تعلق نہیں، شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتاہوں لیکن پولیس گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں ،عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ، مجھے پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ حسان نیازی پی آئی سی کے باہر توڑ پھوڑاورگاڑی کوآگے لگانے کے واقعے میں نامزد ہیں ۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڑیالوجی پر دھاوا بولا اورشدید توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ڈاکٹر وہاں سے جانے پرمجبورہو گئے اور نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث تین مریض جان کی بازی ہا ر گئے۔