وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے سرگرم ہیں۔فائل فوٹو
وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے سرگرم ہیں۔فائل فوٹو

مریم نوازکی درخواست۔ایک بھگوڑی اورسہی.زرتاج گل

موسمیاتی تبدیلیوں کی وزیر زرتاج گل نے مریم نوازکی بیرون ملک جانے کیلیے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ خاندان شریفہ کا نام خاندان بھگوڑاہونا چاہیے، اگر وہ (مریم)یہاں سے جانا چاہتی ہیں تو ایک بھگوڑی اورسہی۔

انہوں نے کہا مریم نوازکی ضمانت سے متعلق درخواست عدالت میں ہے، دیکھنا یہ ہوگاکہ عدالت اس پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندان شریفہ کا نام تبدیل کرکے خاندان بھگوڑا رکھ دینا چاہیے۔یہ پاکستان کو محض اپنی کرپشن اوربدعنوانیوں کی شکارگاہ کے طورپراستعمال کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مفرور خاندان ڈھٹائی سے اپنے بیچارے ورکرزکو اکساتا رہتا ہے اور خود لندن بھاگا ہوا ہے۔ نون لیگ کے سپورٹرز کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔