جسٹس گلزار احمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرصاحبان، ججز، وکلا سمیت وفاقی وزرا کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
دوسری جانب چیف جسٹس گلزاراحمد کے حلف اٹھانے کے بعد دونوں آئینی باڈیز کی تشکیل بھی تبدیل ہوگئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے، جسٹس عمرعطا بندیال جوڈیشل کونسل کے رکن جب کہ جسٹس مقبول باقرججزتقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔