سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،نئے چیف جسٹس ،جسٹس گلزاراحمد نے خواجہ برادران اورشرجیل میمن کے مقدمات سماعت کیلیے مقررکردیے،جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس امین الدین پرمشتمل بنچ پیرکوسماعت کرےگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
نئے چیف جسٹس نے درخواست ضمانت کی سماعت کیلیے بنچ تشکیل دیدیا، جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس امین الدین پرمشتمل بنچ پیرکوسماعت کرےگا۔
سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے تھے۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق کے وکیل اشتراوصاف اورنیب پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کردیے۔