پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

نالائق حکمران چاہتے ہیں وہ ملک وقوم کو بیڑہ غرق کرتے رہیں۔مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کو ہراساں کرنے کی مذموم کوششیں عروج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے۔

مریم نے کہا کہ نالائق حکومت کی نااہلیوں اور عوام دشمن اقدامات کو بے نقاب کرنے والے رہنمائوں اور آوازوں کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکمران چاہتے ہیں کہ وہ ملک وقوم کو بیڑہ غرق کرتے رہیں اورکوئی نہ بولے ۔

شاہد خاقان عباسی، راناثنااللہ، حمزہ شہباز، سعد رفیق، سلمان اور مفتاح اسماعیل کی قید انصاف اور انسانی حقوق کے منافی ہے فواد حسن فواد اوراحد چیمہ اپنی قابلیت ، نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے کوئی الزام ثابت نہ ہونے کے باوجود بے گناہ قید ہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکیے گئے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے۔الزام لگانے والے اب تک ایک ثبوت پیش نہیں کرسکے لیکن یہ افراد ناحق قید ہیں۔قید اور میڈیا ٹرائل کی صورت جس ذہنی اذیت اور کرب سے یہ رہنما گزرے ہیں، اس کا ازالہ کون کرے گا؟ ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اورعوام کی خدمت پر پابند سلاسل کرنے کو کیا نام دیا جائے؟۔سیاسی انتقام کام کی بنیاد پر جھوٹے مقدمات میں عوامی رہنماوں کی گرفتاری قانون کی عزت، ساکھ اور وقار کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، ان رہنمائوں کو مزید قید رکھنا انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات قائم رکھ بے گناہ لوگوں کو قید کرکے صرف عمران صاحب کو خوش کیا جارہاہے ثبوت اورشواہد کے بغیر محض سیاسی انتقام اور عمران نالائقی کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی قید ناانصافی اورظلم ہے۔