جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کیس کا 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا۔فائل فوٹو
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کیس کا 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا۔فائل فوٹو

جسٹس وقاراحمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کوارسال

سابق صدرپرویز مشرف کی لاش تین روز تک ڈی چوک پرلٹکانے کافیصلہ دینے کے معاملے پرجسٹس وقاراحمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کوارسال کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مجورہ ریفرنس میں کہاگیاہے کہ پرویز مشرف سے متعلق جسٹس وقاراحمد سیٹھ کافیصلہ غیرقانونی اورآئینی ہے ،ریفرنس میں کہاگیاہے کہ فیصلہ غیراسلامی،غیرانسانی اورمکمل طورپر بدنیتی پر مبنی ہے ۔

مجوزہ ریفرنس میں کہاگیاہے کہ غیرآئینی فیصلہ دینے پر جسٹس وقاراحمد سیٹھ کیخلاف کارروائی کی جائے، ریفرنس شہری محمود اخترنقوی نے ارسال کیا ہے ۔