پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی پراشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں جن میں متعدد بھارتی فوجی واصل جہنم ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق دیوا سیکٹرپرکی گئی اس فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جس میں بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں اور متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
Intermittent CFVs by Indian Army continue along LOC, being befittingly responded. In response to CFV in Dewa Sector reports of damage to Indian posts and heavy casualties to Indian soldiers. No major exchange of fire in Kiran or Neelum valley as being propagated by Indian Media.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 21, 2019
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ جوابی کارروائی دیوا سیکٹر پر کی گئی، وادی نیلم اور کیرن میں فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی کیرن اور وادی نیلم سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔