مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا، سی پیک جیسا منصوبہ پاکستان لے کرآئے ،انتہاپسندی کوشکست دینے کاسہرانوازشریف،بہادرفوج اورقوم کو جاتا ہے،ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کی قربانی دی،پاکستان کےخلاف عالمی سازش کی گئی ،پاکستان کے دشمنوں نے سی پیک کو تباہ کیا ۔
احسن اقبال نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 72 سال گزرگئے ہم آج بھی دھکے کھارہے ہیں،آج پاکستان جنوبی ایشیامیں سست ترین معیشت بن گیا،نوازشریف 3 باروزیراعظم بنے،دوبارہ بننے کالالچ نہیں
ان کا کہناتھا کہ نوازشریف چاہتے توپوری زندگی آرام سے گزارسکتے تھے،پاکستان کو ترقی دینے کیلیے معیشت کو بحال کرنا شروع کیا، نوازشریف سے لے کرشاہدخاقان،راناثناءاللہ ، ن لیگ حکومت کے آگے ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کاجواب کیوں نہیں دیتے؟فارن فنڈنگ کے ذریعے عمران خان سے پاکستان کی معیشت کوتباہ کرایاگیا،قائداعظم کاراستہ تھاکہ اس ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوگی،پاکستان کوترقی دینی ہے توپاکستان کوقائداعظم کے راستے پرچلاناہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کے چمچے کہتے تھے عمران آئےگا 200ارب ڈالرلائےگا،جب سے عمران خان کی حکومت آئی تو3ہزارارب کی چوری کیاختم ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا،آج کشکول لیے کھڑے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اتناکمزورکردیاہے کہ بھارت نے کشمیرپر ہاتھ ڈال دیا،72سال میں بھارت کی جرات نہیں کہ کشمیرپرمیلی نظر ڈال سکے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ مہاتیرنے بلایاتوکہامیں نہیں جاؤں گا،انہیں کیاپتا تھایہ توہربات میں یوٹرن لیتاہے،یہ نالائق،ناتجربہ کار،اب پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔