عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے کی سفارش

مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نکالنے یا نہیں نکالنے کا فیصلہ کرنے والی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کرلیا۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مریم نواز کا نام اس فہرست سے نہ نکالنے کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کا بینہ کی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹرائل ہورہا ہے اور وہ مشروط ضمانت پر ہیں، نام نہیں نکالا جاسکتا۔

ذیلی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مریم نوازاگر کسی دوسرے فورم سے اجازت لینا چاہتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے، جبکہ تمام سفارشات وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔