وزیراعظم عمران خان 27دسمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے اورگورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ کراچی کے دوران ایک بار پھر شہرکے ناراض پارٹی ارکان اسمبلی سے ملاقات اوران کے گلے شکوے دورے کرنے پربات کریں گے.
ذرائع کے مطابق عمران خان کو دورہ کراچی کے دوران شہر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیں گے، انہیں بلدیاتی انتخابات سے قبل تنظیم سازی سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
گزشتہ دنوں کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔