پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی قیادت میں قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی قیادت میں قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔فائل فوٹو

سندھ حکومت  نے25 اور27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت  نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش، کرسمس اور بینظیر بھٹو کی برسی کے مواقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اورکرسمس کے تہوارکے موقع پر صوبے کے سرکاری اور ماتحت اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو بینظر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبے بھرمیں عام تعطیل ہو گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے 24 دسمبر کو قمبر ڈسٹرکٹ میں بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے،اعلامیے کے مطابق 24 دسمبر کو یوم شہدائے قمبر کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گی۔