سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات 16ستمبر تک بند رہیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات 16ستمبر تک بند رہیں گے۔فائل فوٹو

ملک بھر میں گیس کی قلت۔ سی این جی اسٹیشنز بھی بند۔عوام پریشان

موسم سرما میں ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ دراز ہوگیا جبکہ کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

پنجاب، کے پی کے،بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں سردی بڑھتے ہی گیس غائب ہوگئی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا  ہے، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورپریشر میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں پریشانی ہورہی ہے اور صارفین بلوں کی ادائیگی کے باوجود لکڑیاں جلانے پرمجبور ہیں۔

کراچی میں بھی گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے، گھریلوصارفین اورکمرشل سیکٹر کو گیس کی قلت کے باعث دشواری کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزگزشتہ پانچ دن سے بند ہیں۔

سوئی گیس کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ پیر کی صبح آٹھ بجے تمام سی این جی اسٹیشن کھول دیے جائیں گےتاہم پیرکو بھی کو اسٹیشنزبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آج صبح آٹھ بجے سے اگلے چوبیس گھنٹے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی ۔سی این جی اسٹیشن منگل کی صبح آٹھ بجے کھلیں گے۔

سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شہریوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر بھاری کرایے ادا کرنے پرمجبورہیں،شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹرزنے بھی کرایوں میں من مانہ اضافہ کردیا ہے۔