نیب کی جانب سے ای اسی ایل میں نام ڈالنےکی سفارش پر احسن اقبال کا ردعمل
نیب کی جانب سے ای اسی ایل میں نام ڈالنےکی سفارش پر احسن اقبال کا ردعمل

نیب نے احسن اقبال کو بھی گرفتارکرلیا

سابق وزیر منصوبہ بندی اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو نیب نے گرفتارکرلیا۔نیب ترجمان نے بھی سابق وفاقی وزیر داخلہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے آج احسن اقبال کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا تاہم وہ تاخیر سے نیب کے سامنے پیش ہوئے،انہیں ناروال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں گرفتارکرلیا گیا۔

نیب ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی جبکہ کل انہیں احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلیے پیش کیا جائے گا۔

نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر نے نارووال میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کیں۔نیب  کے تفتیشی افسر پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کے ہمراہ نارووال کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ان کے خلاف اس کیس سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے اورمحض اخبار کی ایک خبر پر ان پرالزام عائد کیا جارہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسوں پرانے منصوبے مکمل کیے، مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کے خلاف جھوٹ بولا گیا، فارن فنڈنگ سے قوم کا مینڈیٹ چھینا گیا، 15ماہ میں 12 لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں

ان کا کہناتھا کہ پاکستان جتنا اعتماد کھوچکا ہے ماضی میں ایسا کبھی نہیں تھا، ملک کو حکومت کی نالائقی اور تباہی سے بچائیں گے۔