پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

عمران خان غدار اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہے۔ترجمان ن لیگ

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو غدار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاہکار ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ طاقت کے زور میں پاکستان کے عوام کے حقوق چھینیں گے، ہم اسی طرح بولیں گے ، آپ نے جو کرنا ہے کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی پراحسن اقبال اور خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا۔ جتنا بڑا غداراور سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، اس کے اوپرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے، وہ فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، ہمیں انتقام اورانتقامی سیاست سے لڑنا آتا ہے۔

پارٹی ترجمان مریم  اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کو جس منصوبے کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا، وہ منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا، احسن اقبال نے مرا ہوا منصوبہ زندہ کیا، نہ صرف زندہ کیا بلکہ وسیع بھی کیا، اس میں ملک کے نوجوانوں نے کھیلنا تھا۔ وہ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتےہیں، احسن اقبال نےشب وروزعوام کی خدمت کی،  آج نیب نیازی گٹھ جوڑکاشاہکارپیش کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ  منصوبےمیں اربوں روپےضائع ہورہےتھے، ملک میں تاریخی مہنگائی ہوچکی ہے، احسن اقبال کی گرفتاری سے(ن)لیگ دباؤمیں نہیں آئےگی، ملک کیخلاف سازش کرنےوالوں کوسازشی کہیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ (ن)لیگ ڈرنےاورجھکنےوالی نہیں ،پشاورمیٹروکےکھڈےنظرنہیں آتے،نااہل کبھی اہل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ احسن اقبال کی 3 روزقبل سرجری ہوئی،ان کے بازو سے گولی نکالی گئی لیکن ان کو شرم آئی اور نہ حیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت جلدجانےوالی ہے،ان کےپاس عدالتوں میں دینےکیلیےثبوت نہیں ، نیب نےعدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا،ن لیگ ملک کوکسی اناڑی کےہاتھ میں نہیں رہنےدےگی، حکومت نےملک کوآئی ایم ایف کوبیچ دیا۔

لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بڑی دیر سے احسن اقبال کے پیچھے لگے ہوئے تھے اور اس لیے کہ وہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں اوروہ حکومت کیخلاف کھل کر بولتے ہیں، عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے اورعمران خان کے کہنے پرانہیں گرفتار کیاگیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں طلال چوہدری کاکہناتھاکہ اپوزیشن کے بیشتر لوگ نیب کے زیرعتاب ہیں لیکن عدالت ضمانت دے دیتی ہے ، جس کی بھی ضمانت ہوئی ، اس کے کیس پڑھیں تو بڑے مضحکیں خیز ہیں ، احسن اقبال بھی حکومتی نالائقیوں پر بولتے تھے۔

ایک سوال کے جوا ب میں ان کاکہناتھاکہ  سب جانتے ہیں کہ جن کیسز میں کچھ نہیں ہوتا، ان میں بلایا اسی لیے جاتا ہے کہ پکڑا جائے، جھکانے کی کوشش کی جائے، احسن اقبال بھی جانتے تھے اور اس کے باوجود اپنے نظریئے پر قائم کرہے اور بولتے رہے ، اپوزیشن کے لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے نیب کو استعمال کیاجارہاہے ۔