یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

مجھے یہ سزاقبول ہے۔احسن نے اقبال جرم کرلیا

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ اگرمجھے جنرل پرویز مشرف کی سزا کی حمایت کرنے پر گرفتارکیاگیا ہے تو مجھے سزاقبول ہے،اگر مجھے نارووال کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے پر گرفتارکیاگیا ہے تو بھی مجھے یہ سزا قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اس لیے گرفتارکیاگیا ہے کہ میں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کیساتھ وفادار ہوں توبھی مجھے یہ سزا قبول ہے لیکن اگرمجھے عمران نیازی کی ناکام حکومت کیخلاف بولنے سے چپ کرانے کیلئے گرفتارکیاگیاہے تو پھرمجھے یہ سزا قبو ل نہیں ہم انشااللہ ہم کردار ادا کرتے رہیں گے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی خاموش نہیں ہوسکتے۔

ارووال سپورٹس کمپلیکس سٹی کیس میں گرفتار لیگی رہنما نے احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارروال سپورٹس کمپلیکس ڈھائی ارب روپے کامنصوبہ تھا،ڈھائی ارب روپے کے منصوبے میں 6ارب روپے کی کرپشن کیسے ہوسکتی ہے؟

انہوں نے کہاکہ یہ وہ منصوبہ ہے جو پاکستان میں کھیلوں کی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کی تکمیل کامیں نے 2013 میں نارروال کے عوام سے وعدہ کیاتھا،2018 میں نارروال کے عوام نے مجھے بھاری مینڈیٹ سے جیتوایا،نارووال کے عوام کیلیے ایسی دس سزائیں قربان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نارووال ضلع میں 16 ارب کا ایک منصوبہ بناتھامجھے بتائیں اس کا پی سی ون بناتھااس کی سی پی ڈبلیوہوئی تھی کیا اس کی ایکنک ہوئی تھی اس کا پیپرا نے کوئی سنگل سورس کرنے کوکہاتھا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اس منصوبے کے پیچھے چھڑی تھی اس لیے اس کو کوئی آنکھ نہیں اٹھا سکتا اور ہم نے ووٹ کی طاقت سے اس منصوبے کو بنایاتھا اس لیے ہم چور اور مجرم ہیں۔