سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیرکے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ کیا اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیرکے معاملے پرکبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
ان کا کہناتھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم مادر وطن کے دفاع کیلیے مکمل طور پرتیارہیں، وطن کی حفاظت کیلئے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔