وفاقی کابینہ کی جانب سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی ای سی ایل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی سفارش کی تھی جس پر وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائےای سی ایل کی سفارشات منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارش میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نوازکا عدالتوں میں ٹرائل چل رہا ہے، وہ مشروط ضمانت پرہیں، نام نہ نکالا جائےجس پر وفافی کابینہ نے ان کا نام نہ نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کسی دوسرے فورم سے رجوع کرنا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ نوازشریف علاج کی غرض سے بیرنِ ملک گئے، نواز شریف کا تاحال علاج شروع نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا تھا کہ جب حکومت کا کوئی فیصلہ آئے گا تو دیکھیں گے۔