مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آج حکومت کیلیے نصیحت کادن ہے،حکومت توبہ کرکے نصیحت حاصل کرے ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثنااللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کیلیے نصیحت کادن ہے، حکومت جھوٹے الزامات لگاتی ہے،حکومت توبہ کرکے نصیحت حاصل کرے۔
انہوں نے کہا کہ 15 ماہ سے سیاسی انتقام کاتسلسل جاری ہے،مریم نوازکانام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے درخواست دی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ نسل آچکی ہوگی مگربی آرٹی مکمل نہیں ہوگی۔
شہریارآفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے،محمد زبیر
مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ شہریار آفریدی قسمیں کھاتے تھے اور کہتے تھے کہ ثبوت موجود ہیں،شہریار آفریدی کے پاس کوئی ثبوت تھا تو عدالت میں پیش کرتے،شہریار آفریدی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر جھوٹ بولتے رہے،شہریار آفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے رانا ثنااللہ کی ضمانت منظورہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راناثنااللہ کی ضمانت بہت خوشی کی بات ہے،6ماہ تک مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کو حراست میں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ ن کو توڑناچاہتی ہے،احسن اقبال کو حراست میں لے کر رانا ثنااللہ کو رہا کردیا گیا،اس قسم کی انتقامی سیاست قابل قبول نہیں۔
جعلی حکومت کے جعلی کیسز کے فیصلے آ رہے ہیں۔طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے جعلی کیسزعدالتوں سے پٹ رہے ہیں ۔عدالتوں سے ریلیف اس لئے مل رہا ہے کیونکہ کیسز ہیں ہی جھوٹے۔
نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا آج اگر رہائی ہوئی ہے تو کل کسی جھوٹے کیسز میں کوئی اور گرفتار ہوجائے گا،انہوں نے کہایہ حکومت بنی بھی ایسے جعلی کیسز سے تھی اور چل بھی انہی کیسز پر رہی ہے۔جو احتساب سے بچا اس پر منشیات ڈال دی گئی، جو منشیات سے بچا اس کا نادرا کارڈ معطل کردیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ اس کیس سے اے این ایف کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے۔اسی طرح نیب پر بھی سوالیہ نشان آتا ہے۔طلال نے کہا کہ مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے حکومت اداروں کو استعمال کررہی ہے اور اداروں کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں۔
وفاقی وزرا باربارجھوٹ بولتے رہے، استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟عبدالقادربلوچ
مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالقادربلوچ نے راناثنااللہ کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزرا بار بار جھوٹ بولتے رہے، استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالقادربلوچ نے راناثنااللہ کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزرا بار بار جھوٹ بولتے رہے، استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟۔انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کو ثبوت کے بغیر6ماہ تک حراست میں رکھا گیا،لیگی رہنماوَں پر اقامے کا الزام لگایا گیا۔