وفاقی حکومت نے89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کردی،ادویات کی قیمتوں میں کمی کااطلاق فوری ہوگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس کا لمبا ایجنڈا تھا،اجلاس میں ادویات کی قیمتوں پر نظرثانی کی گئی،89ادویات کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی 2018پرائسنگ پالیسی کے تحت کی گئی،ضروری ادویات کی قیمتیں 3سال تک 10فیصد کم کرنی ہوتی ہے،تمام پہلووَں کو مدنظر رکھتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کی ہے۔
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے2ماہ تک پرائسنگ پالیسی پرنظرثانی کی ہدایت کی ہے،2ماہ میں ادویات کی نئی پرائسنگ پالیسی مرتب کریں گے۔