دنیا کے کئی ممالک میں کل سورج گرہن ہوگا،پاکستان بھرمیں سورج گرہن دیکھاجا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر30 منٹ پرشروع ہوگا،سورج گرہن کا نظارہ کراچی میں سب سے زیادہ نمایاں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاوراوردیگر حصوں میں بھی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا،سورج گرہن کے دوران جزوی طور پراندھیرا چھائے گا، لیکن نمایاں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 8 بج کر57 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا،اسلام آباد میں 10 بج کر15 منٹ تک سورج گرہن رہے گا،کراچی میں 7 بج کر34 منٹ سے 10 بج کر10 منٹ تک سورج گرہن رہےگا۔
لاہور میں 7 بج کر47 منٹ پرسورج گرہن شروع ہوگا،لاہور میں سورج گرہن 10 بج کر 19 منٹ پر اختتام ہوگا،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 6 منٹ تک مکمل ختم ہوجائےگا۔