مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حکومت زیادہ ٹھیکے دار نہ بنے،سپریم کورٹ نے پارلیمان کو قانون سازی کا حکم دیاہے۔ن لیگ اس بارے میں وہ کرے گی جو پاکستان ، اس کے عوام اور افواج پاکستان کیلیے بہتر ہوگا۔
لاہور میں لیگی رہنما ایازصادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا رانا ثنااللہ پر منشیات اسمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔جھوٹے الزامات لگانے پراللہ تعالیٰ کو جان دینے والے قلمدان واپس کریں۔
مریم اورنگزیب نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کے دباؤ سے متعلق بیان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،بشیر میمن نے بیان دیا تھا ان پر راناثنا،احسن اقبال سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کا دباؤ ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پرگرفتارکیا گیا، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی کے جیل جانے سے عمران خان آپ لائق نہیں بن سکتے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پندرہ ماہ پہلے ملک میں خوشحالی تھی، آج ملک کو بند کردیا گیا ہے اور پارلیمان کو تالا لگا دیا گیا، ہر وہ کام کیا جارہا ہے جو قائداعظم کو اصولوں کے خلاف ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف نے ملک کو قائدکے اصولوں کے مطابق چلانے کی کوشش کی۔ لیگی رہنمائوں کو جیل میں ڈالتے رہیں یہ 3 نام تبدیل نہیں ہوں گے
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کبھی بھی دباو کا شکار نہیں ہوگی۔اور ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔عمران خان نالائق اورنااہل ہیں۔لیگی رہنماوَں کے جیل جانے سے عمران خان لائق اور اہل نہیں ہوں گے۔15ماہ گزرگئے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سلیکٹڈ وزیراعظم کے اعلیٰ کار ہیں۔
انہوں نے کہا2018میں بھی پرچی شیر کی تھی لیکن عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالاگیا۔آئندہ انتخابات میں پرچی صرف شیر کی نکلے گی۔انہوں نے کہامریم نواز کے کیس کا بینچ ٹوٹ چکا ہے،مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہاانہیں امید ہے کہ مریم نواز کو عدالتوں سے انصاف ملے گا۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاحکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کی ٹھیکے دار نہ بنے سپریم کورٹ نے پوری پارلیمان کو قانون سازی کا کہا ہے اورمسلم لیگ ن عوامی مفاد کا فیصلہ کرےگی۔