میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

عمران خان نے 30سال سے زائد باریوں کا نظام دفن کیا۔فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ لیڈرسیاسی نہیں،قومی مفادات کیلیے سوچتاہے،وزیراعظم کا وعدہ تھا اداروں میں اصلاحات کی جائیں گی،عمران خان نے 30سال سے زائد باریوں کا نظام دفن کیا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ کے معاملات میں چیلنجز درپیش رہتے ہیں،ہرقدم پر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہی زندگی کا نام ہے،اپنی ذات کی نفی کرنے والا مشکلات میں مواقع پیدا کرتا ہے،ایک شخص ملک میں باریوں کےخلاف کھڑاہوا۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے 30سال سے زائد باریوں کا نظام دفن کیا،عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوئی،عمران خان قائداعظم محمد علی جناح کے سپاہی ہیں،پرخلوص ساتھی ہوں تو ناممکن کو ممکن بنایاجاسکتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ آج قائداعظم کے ساتھ تجدیدعہد کا دن ہے،استحکام پاکستان میں اقلیتوں نے بھی کردارادا کیا،حکومت نے اصلاحات کے ساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی بات کی، لیڈر کاعزم اپنے مقصدکیلیے غیرمتزلزل رہتاہے،انہوں نے کہا کہ لیڈرسیاسی نہیں،قومی مفادات کیلیے سوچتاہے،عمران خان نے23سال جدوجہد کی،میرٹ اورشفافیت کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 25دسمبر قائداعظم کے یوم پیدائش کے طورپربھی منایاجاتاہے، 25دسمبردنیابھرمیں کرسمس کے طورپرمنایاجاتاہے،قائداعظم کے یوم پیدائش پر کرسمس اور مبارک باد دیتی ہوں۔