شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

پیپلزپارٹی حرام کے پیسوں سے جلسہ کرنے جا رہی ہے۔شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا نام احتساب خان ہے کیوںکہ وہ لوٹے ہوئے پیسے واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے لیکن میرا اختلاف ہے کہ دنیا کے کسی ملک میں لاش کو لٹکایا نہیں جاتا۔ سنگین غداری کیس میں عدالت نے جو بھی فیصلہ دے لیکن ایسے جملے قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حرام کے پیسوں سے جلسہ کرنے جا رہی ہے، بے نظیر کی برسی پرآنے والے کم سے کم 10 دن کے پیسے لے کرآئیں کیوں واپسی پرادائیگی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے نیب کو خط لکھا مجھے پکڑا تو میں زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، بلاول کہتا ہے میں بچہ تھا جب میں ڈائریکٹر تھا، اگر بچے ہو تو بچ کر کھیلو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ لاڑکانہ میں جلسہ کریں گے، ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں، جو چاہے ہمارے شہر میں جلسہ کرے لیکن میں آج اعلان کر رہا ہوں میں بھی لاڑکانہ جائوں گا اور جوابی جلسہ  کروں گا۔

وزیر ریلوے نے کہا عمران خان کی بجائے اپوزیشن کی سیاست گھر جا رہی ہے، حکومت کے مسائل حزب اختلاف کی وجہ سے ہیں۔ کابینہ میں کوئی بھی مریم نواز کو اجازت دینے کے حق میں نہیں تھا اب جو فیصلہ عدالت کرے گی وہ حکومت کو قبول ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 45 دن ملک کی سیاست میں اہم ہیں جس کے بعد پاکستان عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔