رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ لٹک گیا

انسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسین چھٹیوں پرہیں ،دونوں ڈیوٹی ججزبھی چھٹی پرہیں۔

               
December 26, 2019 · اہم خبریں, قومی
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

لیگی رہنمارانا ثنا اللہ کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ لٹک گیا، انسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسین چھٹیوں پرہیں ،انسدادمنشیات عدالت کے دونوں ڈیوٹی ججزبھی چھٹی پرہیں،رانا ثنااللہ کے وکیل نے لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دےدی۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ مچلکے کسی اورجج کے پاس جمع کروانے کی اجازت دی جائے،ایڈیشنل رجسٹرار نے درخواست جسٹس چوہدری مشتاق احمد کوبھجوا دی،ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ جسٹس چودھری مشتاق فیصلہ کریں گے کہ مچلکے کہاں جمع کروانے ہیں۔