لاہورہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلیے مچلکے جمع کرانے کیلیے متفرق درخواست منظور کرلی، جسٹس مشتاق احمدنے مچلکے ہائیکورٹ جمع کرانے کی اجازت دیدی۔
رانا ثنا اللہ کے وکلا نے 10,10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرا دیے ہیں کچھ ہی دیر بعد ان کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا جائے گا۔
لاہورہائیکورٹ میں رانا ثنااللہ نے رہائی کیلیے مچلکے جمع کیلیے متفرق درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ ٹرائل جج کی رخصت کے باعث مچلکے جمع نہیں ہو رہے، ضمانت کے بعد کسی کو قید میں نہیں رکھاجا سکتا۔
جسٹس چوہدری مشتاق نے متفرق درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلیے مچلکے جمع کرانے کیلیے متفرق درخواست منظورکرلی،جسٹس مشتاق احمدنے مچلکے ہائیکورٹ جمع کرانے کی اجازت دےدی۔
اس سے قبل انسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسین چھٹیوں پرہیں ،انسدادمنشیات عدالت کے دونوں ڈیوٹی ججزبھی چھٹی پرہیں،رانا ثنااللہ کے وکیل نے لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دےدی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ مچلکے کسی اورجج کے پاس جمع کروانے کی اجازت دی جائے،ایڈیشنل رجسٹرار نے درخواست جسٹس چوہدری مشتاق احمد کوبھجوا دی،ایڈیشنل رجسٹرارنے کہا کہ جسٹس چوہدری مشتاق فیصلہ کریں گے کہ مچلکے کہاں جمع کروانے ہیں۔