ان کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی گئی۔فائل فوٹو
ان کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی گئی۔فائل فوٹو

ابرارالحق کو بڑی خوش خبری مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو بڑی خوش خبری مل گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کودرست قرار دے دیا۔

ابرار الحق کی تعیناتی کیخلاف سٹے آرڈر بھی خارج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ڈاکٹرسعید الہٰی نے ابرار الحق کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کی تھی جسے اب مسترد کردیاگیاہے۔

اس سے قبل اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست پرسماعت کی تھی اور فریقین کے وکلاکو سننے کے بعد درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔