اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان
اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی جبکہ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت اہم علاقائی امورپرمشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیاجبکہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا،دونوں وزرائے خارجہ نے اہم امورپرباہمی مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اہم دورے پرپاکستان پہنچ گئے، وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا،دونوں رہنماﺅں کے درمیان وزارت خارجہ میں اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراوردو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کومزیدمستحکم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،وزیرخارجہ نے پاکستانی موقف کی حمایت پرسعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے اہم امورپرباہمی مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔