مفتاح اسماعیل کواڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

مفتاح اسماعیل کے وکیل نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے تھے۔

               
December 26, 2019 · اہم خبریں, قومی
مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری کردی،روبکار وصول ہونے پرمفتاح اسماعیل کواڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائی کےلیے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت اسلام آبادمیں جمع کرادیے،مفتاح اسماعیل کے وکیل نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

احتساب عدالت اسلام آبادنے ایل این جی کیس میں عبوری ضمانت پر رہائی پانے والے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو رہا کردیا گیا اور وہ اڈیالہ جیل سے اپنے وکلا کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔